NotesWhat is notes.io?

Notes brand slogan

Notes - notes.io

ایبٹ آباد ۔۔۔ پریس ریلیز ۔۔۔ 18 جون 2014ء
۔۔۔
زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعمیر کے لئے مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
اَعلیٰ تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ‘ وفاقی و صوبائی حکومتیں پسماندہ اضلاع میں بنیادی تعلیم کے منصوبوں کو خاطرخواہ اہمیت دیں
حکومت تمام اراکین قومی اسمبلی کو ایک نظر سے دیکھے‘ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ترقیاتی فنڈز کا اجرأ بدنیتی ہے‘
منہاج القرآن کے کارکنوں کا قتل زیادتی ہے‘ ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی پر حملے کی مذمت ڈاکٹر اظہر کا قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب
۔۔۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون نے بنیادی تعلیم کی فراہمی کے منصوبوں کو خاطرخواہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنیادی تعلیم کے معیار کو بھی بہتر بنائیں۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس سے خطاب کے دوران ڈاکٹراظہر جدون نے کہا کہ ’’وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے منصوبوں کے لئے خطیر رقم مختص کر رہی ہے ‘ جو کہ ایک خوش آئند امر ہے لیکن آئین میں درج حکومت کا بنیادی فرض یہ ہے کہ وہ بنیادی تعلیم کی فراہمی بہرصورت ممکن بنائے لیکن افسوس کہ بنیادی تعلیم کی اہمیت اور اس سے متعلق اپنے آئینی فرض کی ضرورت کو محسوس نہیں کیا جارہا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں زلزلہ سے متاثرہ بالائی علاقوں میں 200 سے زائد تعلیمی ادارے ایسے ہیں جن کی تعمیر و مرمت کا کام سال ہا سال سے ملتوی ہے۔ ماضی میں ERRA کو دیئے جانے والے مالی وسائل میں کٹوتی کی جاتی رہی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ تعلیمی اداروں کے تعمیراتی منصوبے فنڈز نہ ہونے کے سبب مکمل نہیں کئے جا سکے ۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ’بنیادی تعلیم‘ کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے بالخصوص پسماندہ اور قدرتی آفات سے متاثرہ اضلاع جن میں ’این اے 17‘ بھی شامل ہے کے جملہ زیرالتوأ ترقیاتی منصوبوں پر ترقیاتی کام بھی مکمل کئے جائیں۔ڈاکٹر اظہر جدون نے ’ایرا‘ کو دیئے جانے والے مالی وسائل میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔
اٹھارہ جون کے روز قومی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹراظہر جدون نے ملک میں امن و امان کی عمومی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار قیام امن کے لئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے اِس امر پر شدید برہمگی کا اظہار بھی کیا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں لیکن اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر اظہر جدون نے سترہ جون کو لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں آٹھ افراد کی ہلاکت اور منہاج القرآن کے 80 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اِسے زیادتی قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ روز لاہور میں جو کچھ بھی ہوا‘ طاقت کا بیجا اور غلط استعمال کی وجہ سے تھا اور کسی جمہوری معاشرے میں اس قسم کے تشدد اور تصادم کی قطعی کوئی گنجائش نہیں۔ بالخصوص ایک ایسے وقت میں جبکہ قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی جاری ہے۔
ڈاکٹر اظہر جدون نے لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی طاہرہ آصف کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولیاں لگنے کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رکن قومی اسمبلی پر ہوئے حملے کی تحقیقات کرائیں اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ڈاکٹر اظہر جدون نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بنانے اور مہنگائی کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔180614_PR_Dr_Azhar.inp۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
 
what is notes.io
 

Notes.io is a web-based application for taking notes. You can take your notes and share with others people. If you like taking long notes, notes.io is designed for you. To date, over 8,000,000,000 notes created and continuing...

With notes.io;

  • * You can take a note from anywhere and any device with internet connection.
  • * You can share the notes in social platforms (YouTube, Facebook, Twitter, instagram etc.).
  • * You can quickly share your contents without website, blog and e-mail.
  • * You don't need to create any Account to share a note. As you wish you can use quick, easy and best shortened notes with sms, websites, e-mail, or messaging services (WhatsApp, iMessage, Telegram, Signal).
  • * Notes.io has fabulous infrastructure design for a short link and allows you to share the note as an easy and understandable link.

Fast: Notes.io is built for speed and performance. You can take a notes quickly and browse your archive.

Easy: Notes.io doesn’t require installation. Just write and share note!

Short: Notes.io’s url just 8 character. You’ll get shorten link of your note when you want to share. (Ex: notes.io/q )

Free: Notes.io works for 12 years and has been free since the day it was started.


You immediately create your first note and start sharing with the ones you wish. If you want to contact us, you can use the following communication channels;


Email: [email protected]

Twitter: http://twitter.com/notesio

Instagram: http://instagram.com/notes.io

Facebook: http://facebook.com/notesio



Regards;
Notes.io Team

     
 
Shortened Note Link
 
 
Looding Image
 
     
 
Long File
 
 

For written notes was greater than 18KB Unable to shorten.

To be smaller than 18KB, please organize your notes, or sign in.