NotesWhat is notes.io?

Notes brand slogan

Notes - notes.io

ژرف نگاہ ۔۔۔ شبیر حسین اِمام
دانشمندانہ فیصلہ
ضلع ایبٹ آباد کے حلقہ ’پی کے پینتالیس‘ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے مقررہ پانچ جون کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے‘ صورتحال واضح ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔ بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا آٹھ یونین کونسلوں پر مشتمل سرکل بکوٹ میں دو مقامات پر انتخابی اجتماعات سے خطاب کرنا ’ڈرامائی تبدیلی‘کا مؤجب بنا ہے اور اگر حسب پروگرام اِنتخابی مہم کے اِختتام سے قبل عمران خان مزید 2 اجتماعات سے خطاب کرتے ہیں‘ تو اِس سے گیارہ مئی دو ہزاہ تیرہ کا سونامی والا جذبہ اور جنوں پھر سے رقصاں ہو جائے گا۔
ہزارہ ڈویژن میں ’تحریک اِنصاف‘کے قدم جمانے کا سہرا ڈاکٹر محمد اَظہر خان جدون کے سر جاتا ہے جنہوں نے ’صوبہ ہزارہ‘ کے نام سے الگ صوبہ تشکیل دینے کی تحریک کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل کرنے اور پارلیمانی طریقے سے الگ صوبے کے حصول کی جدوجہد کے لئے گیارہ مئی کے عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں اِس یقین دہانی کے بعد شمولیت اختیار کی کہ تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کی محرومیوں کے ازالے اور ہزارہ کے نئے صوبے کی تخلیق میں معاونت کرے گی۔ پاکستان کی اِنتخابی تاریخ میں قومی اِسمبلی کی نشست پر ایک لاکھ کے قریب ووٹ حاصل کرنے والے چند سرکردہ رہنماؤں میں ڈاکٹر اظہر کا نام شامل ہے‘ جنہوں نے ’این اے سترہ‘ پر چمکنے والے تین دہائیوں کی موروثی سیاست کے سورج کو گہنا دیا۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر ڈاکٹر اظہر نے زیادہ دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے ’ایک تیر میں دو شکار‘ کھیلے ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ جب تحریک انصاف پی کے پینتالیس پر نامزدگی متعین کر رہی تھی تو ڈاکٹر اظہر اُن حقائق کے ساتھ پارٹی کی ’کور کمیٹی‘ اور چیئرمین کی خدمت میں حاضر ہوئے جن کا تعلق مختلف یونین کونسلوں میں حاصل کردہ ووٹوں کی گنتی اور گیارہ مئی کے عام انتخابات کے نتائج پر مبنی اعدادوشمار سے تھا لیکن ڈاکٹر اظہر کے مؤقف سے پارٹی کی مرکزی قیادت نے اتفاق نہیں کیا۔ کوئی اُور شخص ہوتا تو اِس بات کو اپنی اَنا کا مسئلہ بنا کر اِختلافات کھڑے کر دیتا لیکن اُنہوں نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انتخابی مہم کے آغاز سے قبل ہی بیرون ملک اُس نجی دورے پر جانا پسند کیا‘ جسے وہ مہینوں سے ملتوی کرتے آ رہے تھے۔ اگر ڈاکٹر اظہر ضمنی انتخابات کے موقع پر پاکستان میں ہوتے تو ’پی کے پینتالیس‘ کی انتخابی مہم میں اُن سے اختلافات منسوب کر کے اُنہیں غیرمقبول و غیرمقامی نامزد اُمیدوار کا حریف بنا دیا جاتا لیکن اُن کی عدم موجودگی میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو بذات خود آنا پڑا ہے یقیناًیہ اعزاز کی بات ہے کہ کسی سیاسی جماعت کا سربراہ ضمنی انتخاب اور وہ بھی صوبائی اسمبلی کے حلقے میں چار مرتبہ بہ نفس نفیس تشریف لاتا ہے تو اِس کی برکات و فیوض سے سرکل بکوٹ میں حسب اعلانات تعمیر و ترقی کا وہ نیادور شروع ہوگا‘ جس کی راہ دیکھتے ہوئے تین دہائیوں سے اہل علاقہ کی آنکھیں پتھرا گئی ہیں۔ اِس مرحلہ فکر پر سوچئے کہ اگر تحریک انصاف کا نامزد اُمیدوار کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ درحقیقت ڈاکٹراظہر ہی کی جیت ہوگی‘ جو اِس علاقے سے پہلے ہی 29 ہزار ووٹ کر کے اپنی مقبولیت کے پرچم گاڑ چکے ہیں۔ خوشی و غم یا قدرتی آفات کے لمحات میں ڈاکٹر اظہر کی سماجی و فلاحی خدمات کا احسان غیور اہل علاقہ فراموش نہیں کرسکتے لیکن اگر تحریک انصاف ایسی صورت میں ’پی کے پینتالیس‘کا ضمنی اِنتخاب ہارے جبکہ ڈاکٹر اظہر پاکستان میں ہوں تو تمام نزلہ اُن پر آن پڑتا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر اظہر نے پی کے پینتالیس کے ٹکٹ پر اہل حلقہ کی رائے سے ایک متفقہ اور غیرمتنازعہ اُمیدوار لانے کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کیا اور متعلقہ ہر یونین کونسل سے نمائندہ وفود کو بلا کر اُن سے رائے حاصل کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ایک ہی حلقے سے تعلق رکھنے والے ایک چھت تلے بیٹھے اور اُنہوں نے دل کھول کر تحفظات و جذبات کا اظہار کیا۔ وہ ایک غیرمعمولی اجلاس تھا‘ جس نے تحریک انصاف کے جسم میں نئی روح پھونک دی۔ جمہوریت کی اس قدر عمدہ مثال کوئی اُور ہو ہی نہیں سکتی لیکن جب مدمقابل جماعت نے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تو اپنے ہی خاندان کے فرد کے سرپرتاج رکھتے ہوئے مشاورت کی بجائے سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ اگر ڈاکٹر اظہر کے طلب کردہ مشاورتی اجلاس کی اہمیت کو سمجھ لیا جاتا تو تحریک انصاف کے نام ایک ایسا جمہوری اقدار ہو جاتا‘ جس کی مثال ملک کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے نامزد اُمیدوار ’علی اصغر خان‘ کا تعارف کرتے ہوئے اکثر کہتے سنے گئے ہیں کہ وہ ’’سچا‘ ایماندار اور کام کا انسان ہے۔‘‘ اِس بات سے کسی کو اختلاف ہو یا نہ ہو لیکن پی کے پینتالیس کے کارکنوں میں بڑی تشویش اور دکھ پایا جاتا ہے کہ کیا تحریک انصاف کو پورے حلقے (آٹھ یونین کونسلوں) میں کوئی ایسا مقامی کارکن یا رہنما نہیں ملا جو ایماندار بھی ہو‘ جس کی ساکھ بھی اچھی ہو اور جو ’کام‘ کا بھی ہو! کاش عمران خان اجتماعات میں اپنا بیان دہرانے سے قبل ذرا سوچ لیں کہ اُن سے ہزاروں محبت کرنے والوں کا دل اِس ایک بات سے کتنا دکھی ہوا ہے۔ آج بھی تحریک انصاف کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ مالی و انتظامی بدعنوانی کے انسداد‘ اقرباء پروری‘ سفارش‘ رشوت‘ نسلی و لسانی تعصبات‘ دھونس اور دھاندلی ختم کرنے کے لئے انقلاب کی داعی جماعت اگر کوئی ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہی ہے‘ جس پر آج بھی لوگوں کو اعتماد ہے۔ عمران خان کی شخصیت کی کاٹ بڑی بڑی جماعتوں کے پاس نہیں لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ ہزارہ ڈویژن کے معروضی حالات اور برسرزمین حقائق کو بھی اہمیت دی جاتی تو اِس قدر محنت کی کوئی ضرورت نہ ہوتی بلکہ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست باآسانی تحریک کا ہاتھ آ سکتی تھی۔ چلتے چلتے ایک بزرگ سے جب پوچھا کہ ’’بابا اِس مرتبہ الیکشن کون جیتے گا؟‘‘ تو اُنہوں نے بناء تاخیر ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ ’’اگرچہ میں اپنا ووٹ تحریک انصاف کو دوں گا‘ لیکن تیس برس میں پہلی مرتبہ انتخابات میں ہار کر دکھ نہیں ہو گا!‘‘
     
 
what is notes.io
 

Notes.io is a web-based application for taking notes. You can take your notes and share with others people. If you like taking long notes, notes.io is designed for you. To date, over 8,000,000,000 notes created and continuing...

With notes.io;

  • * You can take a note from anywhere and any device with internet connection.
  • * You can share the notes in social platforms (YouTube, Facebook, Twitter, instagram etc.).
  • * You can quickly share your contents without website, blog and e-mail.
  • * You don't need to create any Account to share a note. As you wish you can use quick, easy and best shortened notes with sms, websites, e-mail, or messaging services (WhatsApp, iMessage, Telegram, Signal).
  • * Notes.io has fabulous infrastructure design for a short link and allows you to share the note as an easy and understandable link.

Fast: Notes.io is built for speed and performance. You can take a notes quickly and browse your archive.

Easy: Notes.io doesn’t require installation. Just write and share note!

Short: Notes.io’s url just 8 character. You’ll get shorten link of your note when you want to share. (Ex: notes.io/q )

Free: Notes.io works for 12 years and has been free since the day it was started.


You immediately create your first note and start sharing with the ones you wish. If you want to contact us, you can use the following communication channels;


Email: [email protected]

Twitter: http://twitter.com/notesio

Instagram: http://instagram.com/notes.io

Facebook: http://facebook.com/notesio



Regards;
Notes.io Team

     
 
Shortened Note Link
 
 
Looding Image
 
     
 
Long File
 
 

For written notes was greater than 18KB Unable to shorten.

To be smaller than 18KB, please organize your notes, or sign in.