NotesWhat is notes.io?

Notes brand slogan

Notes - notes.io

ژرف نگاہ۔۔۔شبیر حسین اِمام
ریزہ ریزہ خواب!
ضلع ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ ’پی کے پینتالیس‘ پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جہاں گیارہ مئی دو ہزار تیرہ سمیت گذشتہ دس عدد عام انتخابات کی یہاں سے فاتح پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے نامزد اُمیدوار سردار فرید خان اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اصغر خان کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقعات رکھنے والے جس ایک نکتے پر توجہ کرنا بھول جاتے ہیں وہ ’مقامی (سردار فرید) اور غیرمقامی(علی اصغر)‘ ہونے کا ہے۔ سرکل بکوٹ کی آٹھ یونین کونسلوں سے نواز لیگ کی کامیابی کی پہلی بنیادی وجہ یونین کونسل پلک سے تعلق رکھنے والے سردار مہتاب احمد خان ہیں‘ جن کی شخصیت کے سحر سے زیادہ اُن کا حافظہ‘ وسائل سے بہترین استفادہ کرتے ہوئے افراد میں سرمایہ کاری اور اندھا دھند ترقی کی بجائے چن چن کر اینٹ لگانے کی حکمت عملی ہے‘ یہی وجہ ہے کہ ’بوئی سوار گلی روڈ‘ پر عرصہ تیس سال سے جاری تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا۔ سرکل بکوٹ کی آٹھ یونین کونسلوں میں طلباء و طالبات کے لئے تعلیم حاصل کرنے کے خاطرخواہ مواقع فراہم نہیں کئے گئے۔ سیاحتی امکانات سے مالامال جنت نظیر وادیوں میں رہنے والوں کو بھوکا پیاسا اور تنگدست رکھا گیا تاکہ اُن پرحکمرانی کرنے والوں کی سیاست و امارت قائم رہے۔ عمومی روایت رہی ہے کہ جس علاقے سے منتخب ہونے والا اُمیدوار اگر وزیراعلیٰ بنتا ہے تو اُس پورے ضلع کی قسمت بدل جاتی ہے۔ اگر تعلیمی اداروں کا (مرکزی) شہر کہلانے والے ایبٹ آباد میں یونیورسٹی نہیں تو اس سے زیادہ تعجب اور افسوس سرکل بکوٹ کی آٹھ یونین کونسلوں کی حالت زار دیکھ کر ہوتا ہے جہاں آج بھی ایسے علاقے موجود ہیں جن کے رہنے والوں کو میلوں پیدل چل کر تعلیم اور علاج جیسی بنیادی سہولیات تک جانا پڑتا ہے۔ پینے کی بوند بوند کوترسنا اور بارشوں کے موسم میں مٹی یا برفانی تودوں کی زد میں آنے والوں کی اکثریت اپنی قسمت پر صابروشاکر معلوم ہوتی ہے‘ کیونکہ اُن کی آنکھوں میں خواب نہیں۔ اُن کے لبوں پر گلہ شکوہ نہیں اور نہ ہی وہ اپنی محرومیوں کے لئے تعصب زدہ پرپیچ سیاسی چالوں کو اس قدر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سمجھ پائے ہیں!
پانچ جون کو ہونے والے ضمنی عام انتخاب کے لئے پی کے پینتالیس سے کل گیارہ اُمیدوار میدان میں اُترے لیکن یکے بعد دیگرے اِن کی حمایت ’نواز لیگ‘ یا ’تحریک انصاف‘ کے پلڑے میں پڑ رہی ہے۔ اِس حلقے میں ’تحریک انصاف‘ دوسری مرتبہ ’نوازلیگ‘ کے مدمقابل (ون ٹو ون) ہو گی لیکن افسوس کہ اس نے گذشتہ برس گیارہ مئی کے عام انتخابات سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ایک مرتبہ پھر ایک ایسے اُمیدوار کو نامزد کر دیا‘ جس کی مقبولیت انتخاب میں کامیاب ہونے کے لئے ناکافی ہے۔ اِس پر المیہ یہ بھی ہے کہ اُس کا آبائی تعلق ضلع ایبٹ آباد سے تو ہے لیکن ’پی کے پینتالیس‘ سے نہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف ’ڈرائنگ روم‘ کی سیاست کے ذریعے ’نامزدگی‘ حاصل کرنے والا ’عمل‘ ہے تو دوسری طرف نسلی و لسانی حوالوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور سیاست کو موروثیت کے پنجرے میں قید رکھنے والی ’سوچ‘ ہے۔ ’عمل‘ اور ’سوچ‘ کے درمیان ہونے جا رہے اِس مقابلے میں سرکل بکوٹ کے عام آدمی کا کتنا فائدہ ہو گا؟ عام آدمی کے حقوق کی ادائیگی کس حد تک ممکن ہو پائے گی؟ سرکل بکوٹ کی آٹھ یونین کونسلوں (دلولہ‘ بوئی‘ ککمنگ‘ پٹن‘ بکوٹ‘ بیروٹ‘ پلک اور نمل)کو تحصیل کا درجہ مل پائے گا؟ تعلیمی اداروں کی کمی دور ہو گی؟ پینے کے پانی کی فراہمی اور رابطہ شاہراؤں کی تعمیر مکمل ہونے کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اِن علاقوں کے لئے خصوصی امدادی ٹیمیں یا ریسکیو 1122 کے دفاتر قائم کئے جائیں گے؟ سیاحتی امکانات کو ترقی دے کر یہاں کے رہنے والوں کے لئے آمدن کا مستقل اور پائیدار ذریعہ فراہم کیا جائے گا؟ کیبل کار‘ رہائشی سہولیات‘ سیاحوں کی رہنمائی اور حفاظت کے لئے خاطرخواہ اقدامات ہو پائیں گے؟ آبادی کے تناسب سے علاج و تعلیم کی سہولیات میں اضافہ ہو گا؟ علاج گاہوں میں تعینات طبی عملے اور دور دراز کے دیہی علاقوں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جا سکے گی؟ جن کے خواب ہی ریزہ ریزہ ہوں‘ اُن پر نیند کی حالت کے مستقل طاری رہنے سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ ایسے بہت سے سوالات سے دامن چھڑاتے ہوئے ’چوبیس مئی کے روز‘ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ’پی کے پینتالیس‘ میں جلسۂ عام کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ سرکل بکوٹ کے مسائل کی بابت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کریں گے۔‘‘حاضرین ایک اور وعدہ سن کر یقین اور ذہنی و جسمانی تھکاوٹ کے ساتھ گومگو کی کیفیت میں تالیاں بجا بجا اُن گاڑیوں میں بیٹھ کر واپس ہو لئے جن کا ایندھن اور کرایہ ادا کرنے والے اِس علاقے پر سارا سال مہربان نہیں ہوتے! پی کے پینتالیس کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ اخراجات کرنے کی حد عبور کرنے والوں میں نواز لیگ اور تحریک انصاف ایک دوسرے پر سبقت لیجانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہر نہیں کررہیں اور نہ ہی سیاسی جماعتوں سے وقتی مفادات وابستہ کرنے والے موقع شناس اِن نادر لمحات کو ہاتھ سے جانے دے رہے ہیں۔ ایک ممتاز اور قمر کی طرح روشن کردار والے شعلہ بیاں مقرر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُنہوں نے گیارہ مئی کے عام انتخابات میں اپنے گھر کا ڈھانچہ کھڑا کر لیا اور اب ضمنی انتخاب سے حاصل ہونے والی آمدنی سے تعمیر کا باقی ماندہ کام (فرش بندی) مکمل کر لیں گے!
     
 
what is notes.io
 

Notes.io is a web-based application for taking notes. You can take your notes and share with others people. If you like taking long notes, notes.io is designed for you. To date, over 8,000,000,000 notes created and continuing...

With notes.io;

  • * You can take a note from anywhere and any device with internet connection.
  • * You can share the notes in social platforms (YouTube, Facebook, Twitter, instagram etc.).
  • * You can quickly share your contents without website, blog and e-mail.
  • * You don't need to create any Account to share a note. As you wish you can use quick, easy and best shortened notes with sms, websites, e-mail, or messaging services (WhatsApp, iMessage, Telegram, Signal).
  • * Notes.io has fabulous infrastructure design for a short link and allows you to share the note as an easy and understandable link.

Fast: Notes.io is built for speed and performance. You can take a notes quickly and browse your archive.

Easy: Notes.io doesn’t require installation. Just write and share note!

Short: Notes.io’s url just 8 character. You’ll get shorten link of your note when you want to share. (Ex: notes.io/q )

Free: Notes.io works for 12 years and has been free since the day it was started.


You immediately create your first note and start sharing with the ones you wish. If you want to contact us, you can use the following communication channels;


Email: [email protected]

Twitter: http://twitter.com/notesio

Instagram: http://instagram.com/notes.io

Facebook: http://facebook.com/notesio



Regards;
Notes.io Team

     
 
Shortened Note Link
 
 
Looding Image
 
     
 
Long File
 
 

For written notes was greater than 18KB Unable to shorten.

To be smaller than 18KB, please organize your notes, or sign in.