NotesWhat is notes.io?

Notes brand slogan

Notes - notes.io

ژرف نگاہ ۔۔۔ شبیر حسین اِمام
غیرمحفوظ پشاور!
سوگوار لمحے ’نصیحت کا محل‘ نہیں ہوتے۔ سولہ مئی کی رات گئے پشاور سے تعلق رکھنے والے ’گمنام‘ شخص کی ’چھلنی شدہ لاش‘ سپرد خاک کردی گئی لیکن پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قتل ہونے والے ایک ’عام آدمی‘ کی تدفین جس اعزازوتکریم کے ساتھ ہوئی‘ اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ بڑے بڑے خاندانوں اور خود کو ’سیاسی بادشاہ گر‘کہنے والے باوجود کوشش کے بھی اپنے جنازے اتنے بھاری نہیں کر سکے۔ ہشتنگری گیٹ کے رہائشی ’عابد حسن‘ کے جنازے میں اُس کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں کے ساتھ‘ شرکت کو اپنے لئے اعزاز سمجھنے والوں کا شمار ممکن نہیں تھا۔ عابد حسن ’پولیس رضاکار‘ تھا‘ جس نے اپنے دلی لگاؤ کا ثبوت دینے اور فرائض کی ادائیگی میں ’غفلت‘ کا مظاہرہ نہیں کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کوہاٹ روڈ سے ملحقہ دربار ابوالبرکات سیّد حسن بادشاہ کے احاطے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کرنے والوں کو متعدد گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ جس پر معلوم ہوا کہ واحد داخلی دروازے پر تعینات رضاکارانہ جو کہ جامہ تلاشی لے رہا تھا کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ اِس واردات کے فوراً بعد یا موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح دن دیہاڑے مسلح موٹرسائیکل سوار آئے اور ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد غائب ہو گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عابد حسن کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ وہ سیاسی بغض و عناد بھی نہیں رکھتا تھا اور کسی سے اس نوعیت کا سیاسی اختلاف بھی نہیں تھا‘کہ اُس کے جسم میں متعدد گولیاں پیوست کر دی جاتیں! عابد حسن سوگواروں میں پانچ بچے ایک بیوہ‘ والدہ اور بھائی ہی نہیں بلکہ سلسلہ قادریہ حسنیہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ’پیربھائیوں و بہنوں‘ کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔
وہ اگرچہ اور بظاہر ’ایک عام شخص‘ تھا تاہم اُس کی واجبی تعلیم اور بطور رضاکار عارضی نوعیت کی ملازمت اُس کے ’بیدار بخت‘ اور ’بیدار قلب‘ ہونے کی دلیل ہے۔ وہ ایک بڑے کنبے کا واحد کفیل بھی تھا جس کا قتل اس وجہ سے معمولی قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اگر وہ مسجد کے داخلی راستے پر اپنے جامہ تلاشی لینے کے فرائض ایمانداری سے سرانجام نہ دیتا تو مسجد کے اندر موجود درجنوں نمازی کسی دہشت گرد کارروائی کا نشانہ بن سکتے تھے۔ اِس معمولی شخص نے بہت سے غیرمعمولی افراد کی جانیں بچائیں اور اب اِن تمام کرداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ عابد حسن کے اہل خانہ کو صرف غم کی اِس گھڑی میں صرف دلاسہ ہی نہ دیں بلکہ مستقل بنیادوں پر مالی سہارا مہیا کرنے کی ذمہ داری اپنے ذمے لیں۔
اندرون یکہ توت کا گیلانی سادات گھرانہ و آستانۂ عالیشان کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ قیام پاکستان سے پشاور کی سیاست میں اِس گھرانے کی حمایت ہی سے بلدیاتی یا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کا فیصلہ ہوتا آیا ہے۔ ہر سیاسی جماعت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ’کوچہ آقا پیر جان‘ کی تائید حاصل کرے۔ فی الوقت یکہ توت کی سیاسی وابستگیاں دو سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے ساتھ ہیں۔ گیارہ مئی دوہزار تیرہ کے عام اتنخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ ’این اے ون‘ پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کامیابی ممکن بنانے میں بھی اِسی گھرانے کا کلیدی کردار رہا جب ’این اے ون‘ پر جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی سربراہ نے عمران خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔ اگر ’این اے ون‘ کے ضمنی انتخابات کے وقت بھی تحریک انصاف ’یکہ توت‘ کو اعتماد میں لیتی تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ داخلی و خارجی خطرات کے باوجود وہ کامیاب نہ ہوتی۔ بہرکیف یہ ایک الگ بحث ہے کہ پشاور کے سیاسی منظرنامے میں اصل و فیصلہ کن طاقت کون ہے۔ فی الوقت تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اُس ’احسان‘ کو یاد رکھے جو خیبرپختونخوا میں بالعموم اور پشاور میں بالخصوص ’حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ‘ کے سلسلہ بہ سلسلہ مریدوں نے اُن پر کیا۔ یقیناًعمران خان صاحب کو گیارہ مئی سے قبل پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا رکن بننے میں ’جمعیت علمائے پاکستان‘ کی حمایت کرنا بھی یاد ہوگی‘ جس کے بناء وہ ’’نیازی ووٹ بینک‘‘ کو اپنی جانب متوجہ نہیں کرسکتے تھے۔ جمعیت علمائے پاکستان سے تعلق رکھنے والے عبدالستار خان نیازی (یکم اکتوبر اُنیس سو پندرہ تا دو مئی دو ہزار ایک) کا نام کون نہیں جانتا‘ جن کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اِس مرحلہ فکر پر یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ یہی گھرانہ ’’جمعیت السادات‘‘ کا بھی خالق ہے‘ جس نے ملک بھر کے سادات کرام کو متحد کیا لیکن پیرطریقت سیّد محمد اَمیر شاہ قادری گیلانی (اُنیس سو بیس تا دو ہزار چار)کے دنیا سے پردہ کرنے کے بعد سے یہ تنظیم ماضی کی طرح فعال نہیں رہی۔ اُمید کی جا سکتی ہے کہ اِس نازک لمحے ’جمعیت السادات نامی تنظیم‘ کو ’تحریک کی صورت‘ زندہ کر کے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جملہ سادات کرام ’مشترکہ لائحہ عمل‘ تشکیل دیں گے اور ’جمعیت‘ ہی کے پلیٹ فارم سے یہ مطالبہ بھی کیا جائے گا کہ سادات کرام‘ سجادہ نشین و گدی نشین جملہ صاحبان فیض سمیت مزارات و مساجد کی حفاظت کے لئے خاطرخواہ حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ ’عمل‘ کی اِس گھڑی سے کسی کو اِنکار نہیں۔ اتحاد کی ضرورت آج سے زیادہ پہلے کبھی نہیں تھی۔ سیاست عزائم اور ذاتی مفادات کے ساتھ اُن عقیدت مندوں کی ’بقاء‘ پر بھی غور ہونا چاہئے‘ جن کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ وہ ایک تقاضا جس کی جانب شاعر مشرق نے اشارہ کیا تھا‘ کی جانب توجہ کرنے کا وقت آ چکا ہے کہ ’نکل کر خانقاہوں سے رسم شبیری!‘ اَدا کرنے کے لئے عزم اور تحریک کا آغاز ہونا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
 
what is notes.io
 

Notes.io is a web-based application for taking notes. You can take your notes and share with others people. If you like taking long notes, notes.io is designed for you. To date, over 8,000,000,000 notes created and continuing...

With notes.io;

  • * You can take a note from anywhere and any device with internet connection.
  • * You can share the notes in social platforms (YouTube, Facebook, Twitter, instagram etc.).
  • * You can quickly share your contents without website, blog and e-mail.
  • * You don't need to create any Account to share a note. As you wish you can use quick, easy and best shortened notes with sms, websites, e-mail, or messaging services (WhatsApp, iMessage, Telegram, Signal).
  • * Notes.io has fabulous infrastructure design for a short link and allows you to share the note as an easy and understandable link.

Fast: Notes.io is built for speed and performance. You can take a notes quickly and browse your archive.

Easy: Notes.io doesn’t require installation. Just write and share note!

Short: Notes.io’s url just 8 character. You’ll get shorten link of your note when you want to share. (Ex: notes.io/q )

Free: Notes.io works for 12 years and has been free since the day it was started.


You immediately create your first note and start sharing with the ones you wish. If you want to contact us, you can use the following communication channels;


Email: [email protected]

Twitter: http://twitter.com/notesio

Instagram: http://instagram.com/notes.io

Facebook: http://facebook.com/notesio



Regards;
Notes.io Team

     
 
Shortened Note Link
 
 
Looding Image
 
     
 
Long File
 
 

For written notes was greater than 18KB Unable to shorten.

To be smaller than 18KB, please organize your notes, or sign in.