NotesWhat is notes.io?

Notes brand slogan

Notes - notes.io

ژرف نگاہ ۔۔۔ شبیر حسین اِمام
نمودونمائش
کسی بھی شہر کی تاریخ و ثقافت جاننے کے لئے وہاں سائنسی طریقے سے کھدائی کر کے زیرزمین دفن کھنڈرات یا ان کی باقیات‘ نوادرت‘ سالم یا شکستہ مٹی کے ظروف‘ سکے (جن پر تاریخ اور حکمران رہی شخصیات کے نام درج ہوتے ہیں)‘ حتیٰ کہ ماضی میں زیراستعمال رہے زیورات یا برتنوں پر نقش ونگار سے بھی معلوم تاریخ کی روشنی میں عہد کا تعین کر لیا جاتا ہے۔ اِسی مقصد کے لئے ماہرین آثار قدیمہ نے پشاور میں گورگٹھڑی کے بلندمقام کا انتخاب کیا‘ جہاں مختلف اَدوار میں کی جانے والی کھدائیوں سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں اتفاق رائے سے طے کر لیا گیا کہ ’’پشاور جنوب مشرق ایشیاء میں قدیم ترین زندہ تاریخی شہر ہونے کا منفرد اعزاز رکھتا ہے اور اِس شہر کی پہلی اینٹ کم و بیش 539 قبل مسیح رکھی گئی ہو گی یا پھر یہ شہر اِس سے بھی زیادہ قدیم تاریخ رکھتا ہے لیکن یہاں کے ایک مقام پر ہوئی کھدائی سے معلوم ہوا ہے کہ پانچ سو اُنتالیس قبل مسیح پشاور ایک آباد ’رہائشی بستی‘ ہوا کرتی تھی۔ماہرین آثار قدیمہ نے ’پشاور کی ابتدأ‘ اِس شہر کی تاریخی حیثیت اور تاریخ میں اِس کا مقام جاننے کے لئے 2 مقامات پر کھدائیاں کیں۔ 1906ء میں گورنر ہاؤس جبکہ باقی تمام کھدائیاں گورگٹھڑی کے مقام پر 1980ء کی دہائی سے ہوتی رہیں اور آج بھی گورگٹھڑی کے مقام پر دنیا میں آثار قدیمہ کی کھوج میں کی جانے والی ’’گہری ترین کھدائی‘‘ کو مٹی ڈال کر بند کرنے کی بجائے ’کھلا‘ رکھا گیا ہے‘ تاکہ بطور ثبوت ہر دور میں اِس مقام کو پیش کیا جاسکے۔ یہاں کی گئی کھدائی کی 20 تہیں ہیں‘ جو برطانوی راج سے لے کر یونانی عہد کے اوائل تک کے ادوار سے پشاور کے تعلق کو ثابت کرتی ہیں۔ اَفسوس کہ گندھارا تہذیب کے مرکز رہے اِس خطے کے رہنے والوں میں نہ تو تاریخ و ثقافت اور آثار قدیمہ کے متعلق علوم سے دلچسپی پیدا کی گئی اور نہ ہی اِن شعبوں میں وقتاً فوقتاً ہونے والی دریافت کو آنے والی نسلوں میں اِس انداز سے منتقل کیا گیا کہ وہ اپنے گردوپیش کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے پشاور کی تاریخی حیثیت و اہمیت کو سمجھتے۔
المیہ ہے کہ پشاور کے تعارف میں القابات کے اِستعمال تک ہی بات محدود ہے۔ مثال کے طور پر ’باغات کا شہر‘ پھولوں کا شہر‘ بدھ مت تہذیب کی ابتدأ کا شہر وغیرہ وغیرہ لیکن یہاں باغات و سبزہ زاروں کی کثرت رہی اور نہ ہی مختلف وجوہات کی بناء پر یہاں کے سیاحتی امکانات سے کماحقہ فائدہ اُٹھایا جاسکا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لئے ’’سرحد ٹورازم‘‘ کے نام سے ادارہ قائم ہوا‘ تو اُسے ایک ’خودمختار محکمے‘ کی حیثیت دی گئی تاکہ کاغذی کارروائیوں میں ضائع ہونے والا وقت بچایا جا سکے اور یہ محکمہ اپنی آزاد حیثیت میں نجی شعبے کی طرح ’سیاحتی حکمت عملیاں‘ مرتب کرنے کے بعد اُن پر تیزرفتاری سے عملدرآمد کرے۔ مقصد اور نیت نیک تھی لیکن نتائج حیران کن حد تک مایوس کن برآمد ہوئے۔ بالخصوص اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد جبکہ آثار قدیمہ کے متعدد مقامات بھی صوبائی حکومت کو مل گئے ہیں اور صوبائی سطح پر ایک ہی وزارت بیک وقت نصف درجن سے زائد محکموں کی نگرانی کر رہی ہے‘ جس کی وجہ سے پیچیدہ نوعیت کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر سیاحت کے فروغ کا محکمہ کوئی ایسی حکمت عملی بناتا ہے جس کا انعقاد قانون کے مطابق کسی آثار قدیمہ کے مقام پر نہیں ہونا چاہئے تو محکمہ ایک ہی وزارت کی چھتری تلے دوسرے محکمے کو ایسے عمل سے نہیں روکتا۔ گورگٹھڑی کا مقام اور اِس کی مسلمہ حیثیت کا اگر کماحقہ ادراک یا سمجھ بوجھ ہوتی تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ محکمہ سیاحت (’ٹوراِزم کارپوریشن خیبرپختونخوا‘) اِس مقام پر ’ہنرمندوں کا گاؤں‘ فوڈ سٹریٹ اور ثقافت کے نام پر ناچ گانے‘ رقص و سرور اور اچھل کود کے لئے 35 لاکھ روپے مختص نہ کرتا جو ’آرٹ اینڈ کرافٹ فیسٹیول‘ کے نام سے 3 تا 4 مئی منعقد کیا جارہا ہے۔ جس نجی ادارے کو اِس ’آرٹ اینڈ کرافٹ فیسٹیول‘ کے جملہ انتظامات کے لئے خطیر رقم دی گئی ہے‘ حیرت انگیز طور پر ایسا خوش قسمت ہے کہ گذشتہ دو برس سے ہر میلہ اور ہر تقریب اُسی کے حصے میں آتی ہے! خودمختار ادارہ ہونے کی وجہ سے ’ٹور اِزم کارپوریشن‘ جملہ خریداریوں اور مالی وسائل خرچ کرنے میں دیگر حکومتی اِداروں سے مختلف ہے‘ اِس لئے ’مالی بے قاعدگیوں‘ کو ثابت تو نہیں کیا جاسکتا اگرچہ اُن کے قوئ اِمکانات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔
گورگٹھڑی کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے۔ مشرقی اور مغربی داخلی دروازے شکستہ جبکہ دیواروں میں بڑھتی ہوئی دڑاڑیں دیکھ کر خوف آتا ہے۔ وہ عمارت جس کے فرش متعدد مقامات سے زمین میں دھنس رہے ہوں۔ جہاں سے نکاسی آب کا کوئی بندوبست نہ ہو۔ جہاں کی حفاظت کے لئے خاطرخواہ انتظام موجود نہ ہو۔ جہاں موجود مندر کی مستقل نگرانی کے لئے پولیس مقرر کرنے کی بجائے اُنہیں مغل سرائے کے کمرے بطور حجرہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہو! ’مال مفت دل بے رحم‘ جہاں میونسپل کارپوریشن نے 70 سے زائد گاڑیاں لا کھڑی کی ہوں؟ جہاں روشنی کے لئے بلب اور کھمبے نہ ہونے کی وجہ سے درختوں کی ٹہنیوں سے بلب لٹکے نظر آتے ہوں۔ کیا ہی اچھا ہو کہ آثار قدیمہ کے قواعد کی یوں کھلم کھلا خلاف ورزی اور صرف دو دن کے لئے تفریح طبع اور نمودونمائش پر ’35 لاکھ روپے‘خرچ کرنے کی بجائے گورگٹھڑی کی ضروری تعمیرومرمت کا کام ہی مکمل کرلیا جاتا۔ ضرورت اِس اَمر کی بھی ہے کہ گورگٹھڑی کے لئے آثار قدیمہ کے ’تحفظ و بحالی کی مدوں‘ میں خصوصی مالی وسائل مختص کئے جائیں اور گذشتہ تین نگرانوں کے دور میں (عہد بہ عہد) گورگٹھڑی کے جو فنڈز اِدھر اُدھر خرچ کئے جاتے رہے وہ سلسلہ کم اَزکم ختم ہوناچاہئے۔ اِس مطالبے کے ساتھ مقامی افراد کو آگے آکر گورگٹھڑی پر اپنا حق جتانا چاہئے‘کیونکہ اِس اہم عمارت کو محض سرکاری محکموں کے رحم و کرم پر چھوڑنا خودکشی کے مترادف اقدام ہوگا۔عجب ہے کہ ایک ’پبلک پارک‘ کو ’پبلک‘ ہی کے لئے بند کر دیا جائے کیونکہ اَرباب اِختیار ’2 روزہ‘ میلے کے نام پر مالی و اِنتظامی بے قاعدگیوں کی تدفین شاہانہ طریقے سے کرنا چاہتے ہیں‘ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ گورگٹھڑی سے نااِنصافیوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ ماضی کی بے قاعدگیاں جاری و ساری رکھنا اور اِداروں کا اِحتساب کرنے کی بجائے اُن کا ہمنوا بننا‘ کہاں کا اِنصاف ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
 
what is notes.io
 

Notes.io is a web-based application for taking notes. You can take your notes and share with others people. If you like taking long notes, notes.io is designed for you. To date, over 8,000,000,000 notes created and continuing...

With notes.io;

  • * You can take a note from anywhere and any device with internet connection.
  • * You can share the notes in social platforms (YouTube, Facebook, Twitter, instagram etc.).
  • * You can quickly share your contents without website, blog and e-mail.
  • * You don't need to create any Account to share a note. As you wish you can use quick, easy and best shortened notes with sms, websites, e-mail, or messaging services (WhatsApp, iMessage, Telegram, Signal).
  • * Notes.io has fabulous infrastructure design for a short link and allows you to share the note as an easy and understandable link.

Fast: Notes.io is built for speed and performance. You can take a notes quickly and browse your archive.

Easy: Notes.io doesn’t require installation. Just write and share note!

Short: Notes.io’s url just 8 character. You’ll get shorten link of your note when you want to share. (Ex: notes.io/q )

Free: Notes.io works for 12 years and has been free since the day it was started.


You immediately create your first note and start sharing with the ones you wish. If you want to contact us, you can use the following communication channels;


Email: [email protected]

Twitter: http://twitter.com/notesio

Instagram: http://instagram.com/notes.io

Facebook: http://facebook.com/notesio



Regards;
Notes.io Team

     
 
Shortened Note Link
 
 
Looding Image
 
     
 
Long File
 
 

For written notes was greater than 18KB Unable to shorten.

To be smaller than 18KB, please organize your notes, or sign in.