NotesWhat is notes.io?

Notes brand slogan

Notes - notes.io

ژرف نگاہ ۔۔۔ شبیر حسین اِمام
اَصول‘ وصول
خیبرپختونخوا قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کی سربراہی کس سیاسی جماعت کے حصے میں آئے گی؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کے کئی جوابات اور امکانات پر بحث ممکن ہے۔ یاد رہے کہ فی الوقت ایک سو چوبیس اراکین پر مشتمل خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 17 ہے اور یہی وہ حزب اختلاف کی جماعت ہے جس کے اراکین تعداد میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ نواز لیگ کے 15‘ قومی وطن پارٹی 10 اور عوامی نیشنل پارٹی و پیپلزپارٹی کے پانچ پانچ اراکین ’حزب اختلاف‘ ہونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اِس کہانی کا آغاز رکن صوبائی اسمبلی سردار مہتاب احمد خان کے مستعفی ہونے سے ہوا ہے جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) کے درمیان اُس مقام کے حصول کے لئے ’رسہ کشی‘ کا آغاز ہو گیا ہے‘ جس پر نواز لیگ بھی اپنا حق سمجھتی ہے لیکن چونکہ نواز لیگ خیبرپختونخوا میں داخلی طور پر اختلافات پائے جاتے ہیں کہ اُن کی جانب سے کون صوبائی اسمبلی میں پارٹی کی قیادت کرے گا‘ اِس لئے معاملہ دیگر جماعتوں کے حق میں دکھائی دیتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما وجیہہ الزمان خان اس حکم کو تسلیم کرنے کے لئے آمادہ ہی نہیں کہ وہ اپنی ہی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سردار اُورنگ زیب نلوٹھ کی برتری یا اپنے اوپر دی جانے والی ترجیح کو تسلیم کریں۔ اِن دونوں لیگی رہنماؤں میں پائے جانے والے اختلافات کی شدت کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سابق قائد حزب اختلاف اور موجودہ گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے بھی دونوں کے درمیان تصفیہ کرانے کی کوشش کی لیکن وہ غیریقینی طورپرکامیاب نہ ہوسکے۔ سردار اُورنگ زیب نلوٹھ اِس مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ جب نوازلیگ کے صوبائی سربراہ پیر صابر شاہ نے اُنہیں نہ صرف پارٹی کے ’پارلیمانی لیڈر‘ کے طورپر چن لیا تھا بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ وہی ’حزب اختلاف کے قائد‘ بھی ہوں گے اور یہ حکمت عملی طے کرنے کے بعد ایک اجلاس کے دوران بطور اعلان بیان بھی کر دی گئی‘ جس پر اُس وقت کسی نے اعتراض نہیں کیا تو اصول اور نظم وضبط کا تقاضا بس یہی ہے کہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے جملہ ساتھی سرتسلیم خم کردیں اور ایسے اختلاف سے گریز کریں جس سے نواز لیگ کمزور ہو۔‘‘ سردار اُورنگ زیب نلوٹھ جس اصول کی بات کر رہے ہیں‘ اُس کا اطلاق سیاست کی ’موجودہ مروجہ شکل و صورت‘ کو دیکھ کر سمجھ میں نہیں آتاکیونکہ واضح طور پر ’’اصول‘‘ کی بجائے آج کی سیاست ’وصول‘ کے مرکزی خیال پر استوار نظر آتی ہے۔ اراکین اسمبلی بننے کے خواہشمند کسی سیاسی جماعت سے نامزدگی (پارٹی ٹکٹ) حاصل کرنے کے لئے وقت اور سرمایہ خرچ کرنے کے علاؤہ عام انتخابات کے موقع پر بالخصوص اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ تشہیر اور اجتماعات کے انعقاد پر پیسہ پانی کی طرح بہانے والوں کی نظریں اُن ترقیاتی فنڈز پر ہوتی ہیں‘ جو ایک ’روایت‘ کے طور پر اُن کے حلقے کو دیا جاتا ہے۔ پھر کسی بھی ضلع سے تعلق رکھنے والے اَراکین قومی و صوبائی اسمبلی وہاں کی اِنتظامیہ‘ قانون نافذ کرنے والے اِداروں اور سرکاری محکموں کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔ اُنہی کی مرضی سے کلیدی عہدوں پر تعیناتیاں ہوتی ہیں۔ اُن کی خواہش پر ملازمتیں تخلیق کی جاتی ہیں جن پر اُنہی کی سفارش (recommendation) سے بھرتیاں ہوتی ہیں اور یوں عام آدمی (ووٹر) کو باور کرایا جاتا ہے کہ اُس کی بقاء‘ ترقی اور خیروعافیت اِسی میں ہے کہ کسی سیاسی خانوادے یا جماعت سے بہرحال وابستہ رہے۔ اِسی قسم کی ’بالغ النظری‘ کسی نہ کسی حد تک عام آدمی میں بھی دکھائی دیتی ہے جو ہر اُس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لیتا ہے‘ جو وفاقی یا صوبائی سطح پربرسراقتدار آئے کیونکہ وہ نہ تو ’آ بیل مجھے مار‘ والی کیفیت چاہتا ہے اور نہ ہی ’آ بیل تجھے ماروں‘ جیسی طاقت بصورت اتحاد یا استعداد رکھتا ہے تو بہتر یہی ہے کہ نظام تبدیل کرنے یا نظام کی تبدیلی کے آواز اٹھانے کی بجائے اس کا حصہ بن کر ’فائدہ‘ اُٹھایا جائے۔
دانشمندی یہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز خیبرپختونخوا کی قیادت ضد پر اڑے اور اختلاف رکھنے والے دونوں اراکین اسمبلی (وجیہہ الزمان اور سردار اُورنگ زیب) کی بجائے کسی تیسرے رکن اسمبلی کے سر پارلیمانی قائد اور قائد حزب اختلاف ہونے کے اعزازات رکھ دیں‘ بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی یا جمعیت اُن کے حق کو لے اُڑے گی اور وہ ہاتھ ملتے ہی رہ جائیں گے۔ کسی ایک سیاسی جماعت کے اندر اختلافات باعث برکت قرار نہیں دیئے جاسکتے کیونکہ اس سے بہتری کی بجائے ایک دوسرے کے خلاف نفرت کے جذبات زیادہ اُبھرتے ہیں جس سے سیاسی کارکنوں میں بھی بددلی پھیلتی ہے اور ایسا تاثر اُبھرتا ہے کہ جیسے وہ سیاست عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے نہیں بلکہ اپنے اپنے مفادات یا اپنی اپنی ذاتی حیثیت و مقام اور رُتبے میں اِضافے کے لئے کر رہے ہیں۔ ایسا تاثر بھی عام نہیں ہونا چاہئے کہ اَراکین صوبائی اسمبلی کو عام آدمی کی حالت زار بہتر بنانے سے زیادہ اپنی حیثیت منوانے کی پڑی ہے۔ خاندانوں کے درمیان ایک دوسرے پر برتری ثابت کرنے کا یہ کوئی نادر موقع نہیں۔ حقیقت میں قائد حزب اختلاف اُسی کو ہونا چاہئے‘ جس میں سچ کے اظہار و بیان کا حوصلہ‘ جرأت اور بیباکی ہو۔ یہی وہ ضرورت ہے جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی‘ جموری ادارے توانا ہوں گے اور عام آدمی کو استحصال‘ تعصب اور امتیاز رکھنے والی سیاسی سوچ کی غلامی سے نجات ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
 
what is notes.io
 

Notes.io is a web-based application for taking notes. You can take your notes and share with others people. If you like taking long notes, notes.io is designed for you. To date, over 8,000,000,000 notes created and continuing...

With notes.io;

  • * You can take a note from anywhere and any device with internet connection.
  • * You can share the notes in social platforms (YouTube, Facebook, Twitter, instagram etc.).
  • * You can quickly share your contents without website, blog and e-mail.
  • * You don't need to create any Account to share a note. As you wish you can use quick, easy and best shortened notes with sms, websites, e-mail, or messaging services (WhatsApp, iMessage, Telegram, Signal).
  • * Notes.io has fabulous infrastructure design for a short link and allows you to share the note as an easy and understandable link.

Fast: Notes.io is built for speed and performance. You can take a notes quickly and browse your archive.

Easy: Notes.io doesn’t require installation. Just write and share note!

Short: Notes.io’s url just 8 character. You’ll get shorten link of your note when you want to share. (Ex: notes.io/q )

Free: Notes.io works for 12 years and has been free since the day it was started.


You immediately create your first note and start sharing with the ones you wish. If you want to contact us, you can use the following communication channels;


Email: [email protected]

Twitter: http://twitter.com/notesio

Instagram: http://instagram.com/notes.io

Facebook: http://facebook.com/notesio



Regards;
Notes.io Team

     
 
Shortened Note Link
 
 
Looding Image
 
     
 
Long File
 
 

For written notes was greater than 18KB Unable to shorten.

To be smaller than 18KB, please organize your notes, or sign in.